25.2 تجارت کا توازن
25.2 Balance of Tarde
تجارت کا توازن ایک مخصوص مدت کے دوران ظاہری درآمدات اور ظاہری برآمدات کی کل مالیت کے درمیان فرق کو کہتے ہیں۔ اگر ہم ایک طرف درآمدات کی کل مالیت اور دوسری طرف برآمدات کی کل مالیت کا حساب لگائیں، تو ہم تجارت کے توازن کا تعین کر سکیں گے۔ چنانچہ اگر ہماری برآمدات کی مالیت ہماری درآمدات کی مالیت سے زیادہ ہو جائے، تو اس صورت میں تجارت کا توازن ہمارے حق میں ہوگا، کیونکہ دیگر ممالک ریاست کے ذمے برآمدات اور درآمدات کی مالیت کے درمیان فرق کے بقایا جات دارغندہ ہوں گے۔