۴۔ غلط فہمیاں
4. Misconceptions
دنیا 1924ء سے اسلامی ریاست کے بغیر جی رہی ہے جب عثمانی خلافت کو تباہ کر دیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ کافروں کے زیرِ اثر میڈیا کے نظام اور مسلم ممالک میں بے رحم حکومتوں نے اسلام کی صحیح سمجھ بوجھ اور زندگی کے بارے میں اس کے تصورات کو دنیا تک پہنچنے سے روک دیا۔ چنانچہ، ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر لوگ بہت سے غلط فہمیوں اور جھوٹے خیالات کا شکار ہیں جنہیں اسلام کا حصہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ حصہ ان میں سے کچھ غلط فہمیوں کی وضاحت کرنے کی کوشش کرتا ہے جن کا ذکر گزشتہ باب میں کیا گیا تھا، اور ان کے متعلق اسلام کی صحیح سمجھ بوجھ کو واضح کرتا ہے۔