۳ مغربی طرزِ فکر کی تردید
3 Refuting The Method of Western Thinking
مغربی طرزِ فکر کی تردید کا موضوع یہ ہے کہ مغرب کس طرح کے خیالات پیدا کرتا ہے، قطع نظر اس کے کہ وہ خیالات کچھ بھی ہوں۔ اس میں یہ موضوع بھی شامل ہے کہ مغرب اپنے خیالات کہاں سے اور کیسے حاصل کرتا ہے، یعنی اس میں وہ طریقہ کار بھی شامل ہے جو کسی بھی علم تک پہنچنے کے لیے اختیار کیا جاتا ہے۔ اس میں فکر کا ماخذ اور اس کا انحصار بھی شامل ہے۔ جیسا کہ پہلے وضاحت کی جا چکی ہے، مغرب خود کو عقلی اور سائنسی طریقوں کے پیش رو کے طور پر پیش کرتا ہے۔ چنانچہ اس کے سوچنے کا طریقہ ان دو عناصر پر مبنی ہے: عقلیت پسندی اور سائنس۔